Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ماحول دوست کول پاور پالیسی کا حکومتی دعویٰ کھوکھلا نکلا

ماحول دوست کول پاور پالیسی کا حکومتی دعویٰ کھوکھلا نکلا
February 12, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) ماحول دوست پورٹ قاسم کول پاور پالیسی کا حکومتی دعویٰ کھوکھلا نکلا ۔ پاور پلانٹ سے نکلنے والی زہریلی راکھ نے فضاء اور سمندر کو آلودہ کر دیا ۔
92نیوز کو موصول معلومات کے مطابق پورٹ قاسم کول پاور پلانٹ میں غیر معیاری ٹیکنالوجی اور ناقص مشینری کا استعمال کیا گیا جس کے باعث پلانٹ سے زہریلی راکھ نکل رہی ہے ۔
پلانٹ کے گردونواح کا ماحول بری طرح متاثر ہو چکا ۔ زمین محفوظ نہ درخت اور سمندری حیات کے لئے بھی خطرہ پیدا ہو گیا ۔
دوسری جانب وزارت توانائی کے ذرائع نے کول پاور پلانٹ کی مشینری اور ٹیکنالوجی سے متعلق 92 نیوز کے حقائق کی تصدیق کر دی ۔
ذرائع نے بتایا کہ کول پاور پلانٹ کی مشینری پرانی اور ٹیکنالوجی سب کرٹیکل ہے ۔ پلانٹ کی چمنیوں میں کوئلے کی راکھ اور کاربن روکنے کی صلاحیت موجود نہیں ۔ پلانٹ کو ماحول دوست بنانے کے لئے ماحولیاتی آلات ہی نہیں لگائے گئے ۔ پلانٹ ابھی پوری صلاحیت سے نہیں چل رہا ۔