Monday, October 18, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ماحولیاتی تبدیلی کے مضراثرات مرتب ہورہے ہیں، شاہ محمود قریشی

ماحولیاتی تبدیلی کے مضراثرات مرتب ہورہے ہیں، شاہ محمود قریشی
August 15, 2021 --- ویب ڈیسک

ملتان (92 نیوز) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے، ماحولیاتی تبدیلی کے مضراثرات مرتب ہورہے ہیں، شجرکاری سے ماحول کو بہتر کیا جاسکتا ہے۔

شاہ محمود نے جناح پارک ملتان میں شجرکاری مہم کے حوالے سے پودا لگانے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا، وزیراعظم نے عوام کو ماحولیات سے متعلق آگاہ کیا آج پوری دنیا میں موسمیاتی تبدیلی کی بات ہو رہی ہے۔ شجرکاری مہم عوام کے تعاون کے بغیر کامیاب نہیں ہوگی۔

اُنہوں نے کہا، مون سون سیزن میں شجرکاری مہم کو عوامی مقبولیت ملی ہے، شجرکاری مہم میں حصہ لینے والے افراد کے مشکور ہیں۔ عام شہری کے شجرکاری مہم میں شامل ہوئے بغیر مطلوبہ پذیرائی نہیں مل سکتی۔

اُن کا کہنا تھا کہ، سعودیہ نے ہماری شجرکاری مہم کو دیکھ کر وزیر اعظم عمران خان کو اجلاس میں مدعو کیا ہے، خوشی ہوئی ہے کہ جناح پارک میں ترقیاتی کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔