Tuesday, October 4, 2022

ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنا حکومت پاکستان کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم عمران خان

ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنا حکومت پاکستان کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم عمران خان
September 21, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنا حکومت پاکستان کی اولین ترجیح ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق اجلاس سے ویڈیو لنک پر خطاب کرتے ہوئے دس ارب درخت اور کلین انرجی ٹارگٹ پالیسی سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا پاکستان نے دو ہزار چھ سو میگاواٹ کے کول پراجیکٹس کو ہائیڈرو پر شفٹ کر دیا۔ کوشش ہے دو ہزار تیس تک ساٹھ فیصد کلین انرجی پر شفٹ ہو جائیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا ترقی یافتہ ممالک کو ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق ترقی پزیر ممالک کی مدد کرنی چاہیے۔ پیرس معاہدے میں ہونے والے وعدوں پر مکمل عملدرآمد ہونا چاہیے۔ ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے پاکستان اپنا مثبت کردار ادا کرے گا۔