Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مائیکروسافٹ نے طویل انتظار کے بعد ونڈوز 10 لانچ کر دی

مائیکروسافٹ نے طویل انتظار کے بعد ونڈوز 10 لانچ کر دی
July 29, 2015
لاہور (92نیوز) مائیکروسافٹ نے طویل انتظار کے بعد ونڈوز 10 لانچ کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مائیکرو سافٹ نے 3سال کے بعد نئی ونڈوز 10 لانچ کی ہے۔ اس سے قبل ادارے نے آخری آپریٹنگ سسٹم 3سال قبل لانچ کیا تھا۔ اس موقع پر مائیکروسافٹ نے اعلان کیا کہ دنیا کے 190 ممالک کے مائیکروسافٹ صارفین جو ونڈوز 7، 8.1 اور ونڈوز فون 8.1 استعمال کر رہے ہیں وہ ونڈوز 10 کو اپ گریڈ کر سکتے ہیں۔ ادارے کے چیف ایگزیکٹو ساتیا ناڈیلا نے بتایا کہ نیا ونڈوز سسٹم لیپ ٹاپس، ڈیسک ٹاپ اور سمارٹ فونز پر کام کرنے کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ نئی ونڈوز 10 گیمنگ سہولیات سے آراستہ ہے اور مائیکروسافٹ کو اس ونڈوز سے اچھے خاصے منافع کی امید ہے۔