مائیکروسافٹ نے جدید لیپ ٹاپ اور سمارٹ فونز متعارف کرا دیے
نیویارک (ویب ڈیسک) مائیکروسافٹ نے ونڈوز 10 پروڈکٹس کے حصے کے طور پر ایک لیپ ٹاپ لانچ کیا ہے جسے سرفیس بک کا نام دیا گیا ہے۔ مائیکروسافٹ نے اس کے علاوہ دو نئے سمارٹ فونز، اپ ڈیٹیڈ سرفیس ٹیبلٹ اور ایک نیا فٹنس بینڈ بھی لانچ کیا ہے۔
تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ نیا لیپ ٹاپ پرسنل کمپیوٹر کے بازار میں نئی جان پھونکنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ خیال رہے کہ مائیکروسافٹ نے نیویارک میں اپنی جن مصنوعات کی رونمائی کی ان میں لیپ ٹاپ اہم تھا اور یہ ایپل کے میک بک کو سخت مقابلے کا چیلنج دے سکتا ہے۔
لیپ ٹاپ کا وزن 700 گرام‘ موٹائی 7.7 ایم ایم ہے جبکہ اس کے ٹچ سکرین کو کی بورڈ سے جدا کیا جا سکتا ہے۔ مائیکرو سافٹ کے سمارٹ فونز میں لومیا 950 اور لومیا 950 ایکس ایل ہیں۔
ان سمارٹ فونز کی خصوصیات میں 20 میگا پکسل کیمرہ اور اس کے لیے مخصوص بٹن، چار کے ویڈیو بنانے کی صلاحیت اور 32 جی بی سٹوریج شامل ہے۔