محمود عباس کے مائک پنس سے ملاقات نہ کرنے پر وائٹ ہاؤس کا اظہار افسوس
نیو یارک (92 نیوز) وائٹ ہاوس نے فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس کے مائک پنس سے ملاقات نہ کرنے کے فیصلے پر افسوس کا اظہار کیا۔
امریکی نائب صدر مائک پنس کے ترجمان نے کہا کہ ہمیں افسوس ہے کہ فلسطینی انتظامیہ نے نائب صدر سے ملاقات ملتوی کر دی ہے۔
امریکی نائب صدر کے ترجمان نے کہا کہ فلسطینی صدر کے اس اقدام کے باعث فلسطینی انتظامیہ نے خطے کے مستقبل سے متعلق تبادلہ خیال کا موقع ضائع کر دیا۔ امریکی انتظامیہ امن کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔