Saturday, July 27, 2024

مئی میں مہنگائی میں صفر اعشاریہ ایک فیصد اضافہ ہوا ، ادارہ شماریات

مئی میں مہنگائی میں صفر اعشاریہ ایک فیصد اضافہ ہوا ، ادارہ شماریات
June 1, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) ادارہ شماریات کا کہنا ہے مئی میں مہنگائی میں صفر اعشاریہ ایک فیصد اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات کے مطابق مئی میں مہنگائی 0.10 فیصد بڑھ گئی جس سے مہنگائی کی مجموعی شرح 10.87 فیصد تک جا پہنچی۔ شہری علاقوں میں مہنگائی میں 0.19 فیصد اور  دیہی علاقوں میں 0.03 فیصد کا اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات کے مطابق شہری علاقوں میں ایک ماہ میں مرغی کی فی کلو قیمت 16.87 فیصد بڑھی، پھل 10.54 فیصد، آٹا 9.75 فیصد، گوشت 4.68 فیصد، چینی 2.57 فیصد مہنگی ہوئی جبکہ گڑ، چاول اور مسٹرڈ آئل بھی مہنگے ہوئے۔ دیہی علاقوں میں مرغی 22.56 فیصد، آلو 10.13 فیصد، پھل 7.16 فیصد مہنگے ہوئے۔

ایک سال میں شہری اور دیہی علاقوں میں مرغی کی فی کلو قیمت 60 فیصد بڑھ گئی۔ انڈے 54.96 فیصد ، گندم 29.90 فیصد، آٹا 28.54 فیصد مہنگا ہوا۔ ایک سال میں موٹر فیول 26.97 فیصد، بجلی کے نرخ 21.83 فیصد بڑھے۔ ڈاکٹرز کی فیس ایک سال میں 16.41 فیصد بڑھ گئی۔ ہوزری 15.54 فیصد، پلاسٹک مصنوعات 13.7 فیصد، وولن کے کپڑے 13.31 فیصد مہنگے ہوئے۔