Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

مئیر کراچی وسیم اختر نے حکومت سندھ کو آنکھیں دکھانا شروع کردیں

مئیر کراچی وسیم اختر نے حکومت سندھ کو آنکھیں دکھانا شروع کردیں
July 19, 2017

کراچی (92نیوز)مئیر کراچی وسیم اختر نے حکومت سندھ کو آنکھیں دکھانا شروع کردیں، سندھ سرکار کے احکامات کے باوجود مسعود عالم کو عہدے سے نہیں ہٹایا جارہا۔

تفصیلات کےمطابق میئرکراچی وسیم اختر نے سندھ سرکار کو آنکھیں دکھادیں، سندھ حکومت کے احکامات ہوا میں اڑادیے، سندھ حکومت کے واضح احکامات کے باوجود مسعود عالم کو کے ایم سی میونسپل سروسز کے سینئر ڈائریکٹر کے عہدے سے نہیں ہٹایا گیا، چوبیس گھنٹے گزرگئے لیکن مسعود عالم عہدے پر براجمان ہیں۔۔

چیف سیکرٹری سندھ نے اٹھارہ جولائی کو مسعود عالم کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا لیکن مئیر کراچی نوٹی فکیشن کو خاطر میں نہ لائے اور مسعود عالم کو کے ایم سی کے اجلاس میں شرکت کرنے سے بھی نہیں روکا، مسعود عالم نے بدھ کو ہونے والے اجلاس میں بھی شرکت کی، مسعود عالم کو فرائض میں غفلت برتنے پر عہدے سے ہٹایا گیا تھا۔