Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

لیہ میں تیزرفتار بس بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرا گئی ، بارہ افراد جاں بحق اور پچیس زخمی

لیہ میں تیزرفتار بس بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرا گئی ، بارہ افراد جاں بحق اور پچیس زخمی
July 5, 2017

لیہ (92 نیوز) تیزرفتاری نے بارہ گھرانوں کے چراغ گل کر دیے۔ لیہ میں کہروڑ لعل عیسن روڈ پر تیزرفتار بس بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرا گئی ۔ حادثے میں بارہ افراد جاں بحق اور پچیس زخمی ہوگئے۔

کراچی سے راولپنڈی جانےوالی مسافر بس لیہ کے قریب  ٹریکٹر کو اوور ٹیک کرتے ہوئے کھیتوں میں الٹ گئی ،،حادثے میں  دو بچوں اور  چارخواتین سمیت بارہ افراد ابدی نیند سوگئے۔

حادثے میں پچیس افراد زخمی بھی ہوئے ۔۔جنہیں  تحصیل ہیڈ کوارٹرز اور ڈی ایچ کیو منتقل کر دیا گیا۔

دس شدید زخمی افراد کو نشتر اسپتال ملتان کر دیا گیا ہےجہاں کچھ زخمیوں کی حالت نازک بتائی گئی ہے ۔

ابتدائی معلومات کے مطابق  حادثہ ڈرائیور کو اونگھ آنے کے باعث پیش آیا تاہم تحقیقات جاری ہیں۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں ڈرائیور کی غلطی قرار دینا قبل از وقت ہوگا۔۔۔ تاہم حقائق منظر عام پر آجائیں گے ۔