Saturday, November 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

لیہ: موٹرسائیکل رکشہ نہر میں گرنے سے سات افراد ڈوب گئے، ہلاک ہونیوالوں میں کرم حسین، غلام عباس، غلام فرید اور فلک شیر شامل

لیہ: موٹرسائیکل رکشہ نہر میں گرنے سے سات افراد ڈوب گئے، ہلاک ہونیوالوں میں کرم حسین، غلام عباس، غلام فرید اور فلک شیر شامل
September 2, 2015
لیہ (نائنٹی ٹو نیوز) لیہ میں موٹرسائیکل رکشہ نہر میں گرنے سے سات افراد ڈوب گئے جبکہ تین کو زندہ نہر سے نکال لیا گیا۔ دو بھائیوں سمیت چار افراد جاں بحق ہو گئے۔ فتح پور کے نواحی علاقہ چک ایک سو دس ٹی ڈی اے میں رکشہ نہر ٹیل انڈس برانچ میں جا گرا۔ رکشہ ڈرائیور الطاف دو بچوں ضامن اور غلام شبیر کو بچانے میں کامیاب رہا۔ نہر میں ڈوبنے والے چار افراد کرم حسین، غلام عباس، غلام فرید اور فلک شیر کی تلاش جاری ہے۔ ریسکیو اہلکاروں نے نہر میں جال پھینک دیئے مگر پانچ گھنٹوں بعد بھی لاشیں نہ مل سکیں۔ ریسکیو اہلکاروں کے مطابق اندھیرا ہونے کے باعث امدادی سرگرمیوں میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔