لیہ : زہریلی مٹھائی سےمتاثرہ 12سال کا بچہ بھی چل بسا
![لیہ : زہریلی مٹھائی سےمتاثرہ 12سال کا بچہ بھی چل بسا](https://urdu.92newshd.tv/wp-content/uploads/2016/04/pioson.jpg)
لیہ(92نیوز)لیہ میں زہریلی مٹھائی سے ہلاکتوں کا سلسلہ ابھی تک تھم نہیں سکا ہے ۔
تفصیلات کےمطابق بیٹے کی پیدائش کی خوشی میں خاندان میں بانٹی جانیوالی مٹھائی سے ہونیوالی ہلاکتوں کا سلسلہ ابھی تک جاری ہے ۔
زہریلی مٹھائی کھانے سے 12سال کا ایک اور بچہ موت کی آغوش میں چلا گیا ہے ۔
بچے کی ہلاکت کے بعد ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 30ہوگئی ہے ۔