لیگی کارکن نواز شریف سے اظہار یکجہتی کیلئے کوٹ لکھپت جیل کے باہر جمع رہے

لاہور ( 92 نیوز) لیگی کارکن نواز شریف سے اظہار یکجہتی کیلئے کوٹ لکھپت جیل کے باہر جمع رہے ، کارکنوں نے عید الفطر کی نماز جیل کے باہر پڑھی،اس موقع پر منتظمین کی جانب سے لیگی کارکنوں میں بریانی بھی تقسیم کی گئی۔
جہاں تمام مسلمانوں نے عید الفطر کی نماز عیدگاہوں اور مساجد میں ادا کی وہیں لیگی کارکن اپنے قائد سے اظہاریکجہتی کیلئے نماز عید کی ادائیگی کیلئے کوٹ لکھپت جیل کے باہر پہنچنے ۔
تقریباً 200 سے زائد لیگی کارکنوں نے کوٹ لکھپت جیل کے باہر عید الفطر کی نماز پڑھی ، لیگی کارکنوں نے نماز کے بعد نواز شریف کی صحت و تندرستی اور ان کی رہائی کے لئے دعائیں بھی مانگیں۔
نماز عید کے بعد منتظمین کی جانب سے لیگی کارکنوں میں بریانی بھی تقسیم کی گئی،اس موقع پر سکیورٹی کے کے بھی انتظامات کئے گئے ۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف نے نماز عید جیل میں اپنے احاطے کے اندر ہی ادا کی۔
جیل سپرنٹنڈنٹ کی درخواست پر پی آئی سی کے ڈاکٹرز بھی جیل پہنچے اور نواز شریف کا بلڈ پریشر، شوگر سمیت معمول کا چیک اپ کیا گیا۔