Saturday, October 23, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

لیگی کارکن شریف برادران سےاثاثوں کےبارےمیں نہیں پوچھ سکتے، کارکن میرااحتساب کرسکتےہیں :عمران خان

لیگی کارکن شریف برادران سےاثاثوں کےبارےمیں نہیں پوچھ سکتے، کارکن میرااحتساب کرسکتےہیں :عمران خان
October 1, 2015
لاہور(92نیوز)عمران خان نے خود کو حضرت عمر فاروقؓ کی راہ پر چلنے والا قرار دیتے ہوئے کہا کہ جیسے لوگ حضرت عمر فاروقؓ سے پوچھتے تھے کہ ان کے پاس کپڑے کہاں سے آئے ہیں اسی طرح پی ٹی آئی کے کارکن بھی ان کا احتساب کر سکتے ہیں تاہم مسلم لیگ ن کے کارکن نوازشریف اور شہبازشریف سے ان کے اثاثوں کے بارے میں نہیں پوچھ سکتے۔ تفصیلات کےمطابق لاہور کے حلقہ این اے ایک سو بائیس میں مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کے بعد گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف میں اوپر کی سطح پر صرف وہی کارکن آئے گا جو محنت کرے گا۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ انہوں نے خود کو احتساب کے لیے پیش کیا ہوا ہے ان کا جو کچھ بھی ہے وہ پاکستان میں ہے حکمرانوں کی طرح نہ تو ان کے اثاثے بیرون ملک ہیں اور نہ ہی انہوں نے سیاست میں آ کر کاروبار کو توسیع دی ہے۔ عمران خان نے کہا کہ کسان پیکیج جھوٹ ہے، کسانوں کو کچھ نہیں ملنا حکومت نے اگر کسانوں کو مراعات دینا تھیں تو بجٹ میں دے دیتی۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت کے پاس کسان پیکیج میں حصہ ڈالنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ عمران خان نے گلبرگ کے مین بلیوارڈ کی توڑپھوڑ پر بھی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔