Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

لیگی  وفد کی سیکرٹری الیکش کمیشن سے ملاقات، پارٹی ٹکٹ کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ

لیگی  وفد کی سیکرٹری الیکش کمیشن سے ملاقات، پارٹی ٹکٹ کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ
September 4, 2015
اسلام آباد(92نیوز)مسلم لیگ کے وفد کی سیکرٹری الیکش کمیشن سے ملاقات، مسلم لیگ ن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لیے پارٹی ٹکٹ جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کر دیا،،رانا ثنا اللہ کہتے ہیں کہ بلدیاتی انتخابات کے لیے خیبر پختونخواہ جیسی بدانتطامی نہیں ہونے دی جائے گی،انہوں نے کہا کہ شہید وزیر داخلہ شجاع خانزاد ہ کیس کی تحقیقات مثبت سمت میں آگے بڑھ رہی ہیں۔ تفصیلات کےمطابق اسلام آباد میں مسلم لیگ ن کے چار رکنی وفدنے رانا ثنا اللہ کی سربراہی میں سیکریٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب سے ملاقات کی،وفد میں وزیر اعظم کے مشیر قانون اشتر اوصاف علی،رکن قومی اسمبلی پرویز ملک اور صوبائی وزیر راجہ اشفاق سرور شامل تھے۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے لیے پارٹی سرٹیفکیٹ کے لے دی گئی تاریخ پر تحفظات ہیں،ہم چاہتے ہیں سکروٹنی عمل تک پارٹی سرٹیفکیٹ جمع کرنے کی مدت میں توسیع ہونی چاہیے،،الیکشن کمیشن کو اپنے خدشات سے آگاہ کر دیا ہے۔ رانا کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو بلدیاتی انتخابات کے دوران سیکورٹی کے بہترین انتطامات کی یقین دہانی کرائی ہے،کے پی کے جیسی بدانتظامی نہیں ہونے دیں گے،پنجاب حکومت بلدیاتی انتخابات کے لیے مکمل تیار ہے،اگر حلقہ بندیوں سے متعلق ہائیکورٹ کا فیصلہ نہ آتا تو 2013 میں ہی بلدیاتی انتخابات کرا دیتے۔ انہوں نے کہا پنجاب کے شہید وزیر داخلہ شجاع خانزادہ پر خود کش حملے کی تحقیقات چل رہی ہیں ملوث گروپ کی نشاندہی بھی کر لی گئی ہے،تا ہم فی الحال میڈیا کو ان تحقیقات سے آگاہ نہیں کر سکتے۔