Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

لیگی رہنماؤں کی پریس کانفرنس صحافیوں کےاحتجاج کی نذر ہوگئی

لیگی رہنماؤں کی پریس کانفرنس صحافیوں کےاحتجاج کی نذر ہوگئی
July 23, 2017

اسلام آباد(92نیوز)لیگی رہنماؤں کی پریس کانفرنس صحافیوں کے احتجاج کی نذر ہوگئی ،صحافی جمعہ 21جولائی کو خاتون صحافی پر تشدداورہراساں کیخلاف سراپا احتجاج تھےحکومتی یقین دہانیوں پر پریس کانفرنس  شروع ہوئی ۔

تفصیلات کےمطابق جمعہ 21جولائی کوپمز ہسپتال میں پہلے ایک خاتون اور پھر مرد صحافیوں پرایف آئی اے اور پمزاہلکاروں نے تشدد کیا، ہراساں اور دھمکیاں دیں۔ایف آئی آر کے عدم اندراج اور حکومتی عدم توجہ پر قلم کے مزدور سراپا احتجاج بن گئے۔ وزیرکیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوھدری اور دانیال عزیز کی پی آئی ڈی میں پریس کانفرنس بنی ہنگامہ خیزصحافی یک زبان ،شدید احتجاج اور شیم شیم کے نعرے ۔

صحافیوں کا نون لیگی رہنماﺅں سے سوال ،کیا صرف مریم نوازہی قوم کی بیٹی ہے یا خاتون صحافی بھی؟ 48گھنٹے گزر گئے کوئی حکومتی شخصیت نظر آئی نہ ایف آئی آر درج ہوئی، پمز ہسپتال تو کیڈ کے زیر انتظام ہے پھر کیوں کچھ نہ ہوا۔وزیر مملکت کیڈبولے ہرملوث شخص کیخلاف سخت ایکشن ہوگا۔ ایف آئی اے اہلکاروں کیخلاف وزارت داخلہ ، پمز اہلکاروں کیخلاف وزارت کیڈ کارروائی یقینی بنائیگی۔

صحافیوں کو یقین نہ آیا اور احتجاج جاری رہا ۔ سرکاری حکام صحافیوں کو پرامن رہنے کی التجا کرتے رہے لیکن صحافیوں نے ایف آئی آر کیلئے ڈیڈلائن مانگ لی،۔ بالآخر وزیر مملکت کیڈ نے ایف آئی آرکا اندراج اور ملزمان کی گرفتاری کی یقین دہانی کرا دی۔