Friday, September 30, 2022

لیگی حکومت پی پی دور کے کرپشن کے ریکارڈز توڑنے پر لگی ہوئی ہے : عمران خان

لیگی حکومت پی پی دور کے کرپشن کے ریکارڈز توڑنے پر لگی ہوئی ہے : عمران خان
ہنزہ(92نیوز)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ نوازشریف اورآصف زرداری باریاں  لے، لے کر ارب پتی بن گئے لیکن عوام کی تقدیرنہیں بدل سکی ،گلگت  بلتستان  میں خواتین ووٹرز  تبدیلی کی  بنیاد  رکھیں۔ ہنز ہ میں مختلف مقامات پر  انتخابی  جلسوں سے  خطاب کرتے  ہوئے  عمران خان نے کہا کہ  حکمران  گلگت  بلتستان کے ووٹرز کے ضمیر کا  سودا کر رہے ہیں، پیپلز پارٹی   کی  حکومت میں  کرپشن  کے  ریکارڈ   بنے جسے  مسلم لیگ ن کی  حکومت توڑنے پر لگی ہوئی ہے۔ پی ٹی آئی کے سربراہ  نے واضح کیا کہ  ایم این ایزاور ایم  پی ایزکاکام  قانون  سازی کرنا ہوتا ہے، جبکہ  عوامی مسائل   بلدیاتی  نظام میں  حل ہوتے ہیں، یہی  نظام ملک کی بقا کا باعث بنے  گا۔ عمران خان  کا مزید  کہنا  تھا کہ  دھرنے میں سب  سے زیادہ  خواتین شریک ہوئیں اورانہیں امید ہے کہ  گلگت  بلتستان الیکشن میں بھی خواتین  ہی  تبدیلی  کی  بنیادرکھیں گی،یہاں ان کی جماعت کی حکومت بنی توتوانائی کے بڑے منصوبے شروع کرنے کے ساتھ ساتھ بے روزگاری کا بھی خاتمہ کردیں گے۔۔