Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

لیگی ایم پی اے کو مستعفی ہونے کی دھمکی کا خط لکھ دیا گیا

لیگی ایم پی اے کو مستعفی ہونے کی دھمکی کا خط لکھ دیا گیا
August 30, 2015
ملتان(92نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما  اور پی پی ایک سو اٹھانوے  سے رکن صوبائی اسمبلی پنجاب  شہزاد مقبول بھٹہ کو دھمکی آمیز خط موصول ہوا ہے خط میں ایم پی اے سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا  گیاہے۔ تفصیلات کےمطابق ملتان کے حلقہ پی پی   ایک سو اٹھانوے  سے منتخب رکن صوبائی اسمبلی و مسلم لیگ ن کے رہنما پیرزادہ شہزاد مقبول بھٹہ کے مطابق ان کو کوئی ساڑھے چار بجے ایک خط موصول ہوا ہے جس  میں  ان کو مستعفی ہونے کا کہا گیا ہے مستعفی نہ ہونے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئی ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ خط تحریک اسلام کی جانب سے ان کو لکھا گیا ہے جس  میں لکھا ہے کہ  رکن صوبائی اسمبلی کو آخری وارننگ دی جاتی ہے کہ وہ ایم پی اے شپ سے مستعفی ہوجائیں ورنہ انجام موت ہوگا سب مرجاؤ گے۔