Wednesday, October 5, 2022

لیگیوں کا اتحاد خطرے میں پڑ گیا؟ پیرپگاڑا کے بعد چودھری شجاعت اور سلیم سیف اللہ کی بھی اجلاس میں شرکت سے معذرت

لیگیوں کا اتحاد خطرے میں پڑ گیا؟ پیرپگاڑا کے بعد چودھری شجاعت اور سلیم سیف اللہ کی بھی اجلاس میں شرکت سے معذرت
کراچی (92نیوز) سابق صدر پرویز مشرف کی قیادت میں اکٹھا ہونے والا مسلم لیگ کا وسیع تر اتحا د خطر ے میں پڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق 7جون کو ن لیگ کے باغی رہنما غوث علی شاہ کی رہائش گاہ پر ہونے والے اجلاس میں اہم رہنماوں نے شرکت سے معذرت کر لی ہے۔ اس سلسلے میں معلوم ہوا ہے کہ پیر پگاڑا کے بعد چودھری شجاعت اور سلیم سیف اللہ نے بھی شرکت سے معذرت کرلی ہے۔ سلیم سیف اللہ نے کہا ہے کہ میں کسی بھی نئے سیاسی اتحاد کا حصہ نہیں ہوں، انہوں نے کہا کہ غوث علی شاہ نے ملاقات کی تھی اور شرکت کی دعوت دی تھی۔ واضح رہے کہ غوث علی شاہ نے ہم خیال مسلم لیگیوں کا اجلاس اتوار کے روز اپنی رہائش گاہ پر طلب کررکھا ہے۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ن لیگ کے باغی رہنما ذوالفقار کھوسہ نے اجلاس میں شرکت کی یقین دہانی کروا دی ہے۔