Wednesday, October 5, 2022

لیڈی ہیلتھ ورکرز کا سندھ سیکریٹریٹ کے سامنے احتجاج

لیڈی ہیلتھ ورکرز کا سندھ سیکریٹریٹ کے سامنے احتجاج

کراچی (92 نیوز) لیڈی ہیلتھ ورکرز کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا، پانچ ماہ سے  تنخواہ نہ ملنے پر لیڈی ہیلتھ ورکرز سندھ سیکریٹریٹ پہنچ گئیں اور مرکزی گیٹ کے سامنے احتجاج کیا۔

لیڈی ہیلتھ ورکرز نے سندھ سیکریٹریٹ کے مرکزی گیٹ کے سامنے احتجاج کیا اور مطالبات  کے حق میں نعرے لگائے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ پانچ ماہ سے تنخواہ نہیں ملی، گھروں میں فاقے ہورہےہیں۔

مظاہرین کے سندھ سیکریٹریٹ کےمرکزی دروازے کے سامنےاحتجاج کی وجہ سے وزرا اوراعلی افسران کودوسرے دروازے سے دفاتر جانا پڑا۔