Wednesday, September 28, 2022

لیڈی گاگا کی آج 29ویں سالگرہ

لیڈی گاگا کی آج 29ویں سالگرہ
نیویارک(ویب ڈیسک)لاکھوں دلوں کی دھڑکن  اور درجنوں ایوارڈز اپنےنام کرنے والی معروف امریکی پاپ گلوکارہ لیڈی گاگا آج اپنی انتیس ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔ لیڈی گاگا کا اصل نام اسٹیفنی جونے انجلینا جرمانوٹ ہے۔ انہوں نے چاربرس کی عمرمیں پیانوبجانا سیکھا اور صرف تیرہ برس کی عمر میں اوپن مائیک نائٹ میں پرفارم کیا۔ اپنی کم عمری میں ہی شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی لیڈی گاگا اعلی درجے کی گلوکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ ایک اچھی موسیقاربھی ہیں جنہوں نے حال ہی میں ہالی وڈ فلموں میں بھی انٹری دی ہے۔ لیڈی گاگا چھ بار گریمی ایوارڈ اپنے نام کرچکی ہیں یہی نہیں تیرہ ایم ٹی وی ویڈیو ایوارڈ اور تیرہ بار موسیقی کے حوالے سے گنیز ورلڈریکارڈ میں  بھی اپنا نام لکھوا چکی ہیں۔ ان کی اب تک متعدد البم مارکیٹ میں آچکی ہیں جن میں دافیم، جسٹ ڈانس اور پوکرفیس نے دنیا بھر میں دھوم مچائی ہے۔ حال ہی میں عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ لیڈی گاگا نے نئی میوزک ویڈیوگائے guy ریلیز کی ہے جس کی ہدایتکاری بھی انہوں نے خود ہی کی ہے