Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

لیڈی ڈیانا کی آج اٹھارہویں برسی، شہزادی نے فیشن اور خوبصورتی میں نام کمایا

لیڈی ڈیانا کی آج اٹھارہویں برسی، شہزادی نے فیشن اور خوبصورتی میں نام کمایا
August 31, 2015
لندن (ویب ڈیسک) برطانوی ولی عہد شہزادہ چارلس کی بیوی لیڈی ڈیانا کی آج اٹھارہویں برسی ہے۔ شہزادی کی ٹریفک حادثے میں ہلاکت آج بھی معمہ بنی ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق برطانوی شاہی خاندان کا حصہ بننے والی شہزادی ڈیانا فیشن اور اپنے عہد کے لوگوں میں مقبول ترین، خوبصورتی میں بے مثال اور جاذب نظر شخصیت کی حامل تھیں۔ ڈیانا یکم جولائی 1961ءکو برطانیہ میں پیدا ہوئیں اور 29اگست 1981ءکو برطانوی شہزادے چارلس کی دلہن بنیں۔ ظاہری خوبیوں کے علاوہ ڈیانا کو ان کے فلاحی کاموں کی وجہ سے ہمیشہ اہمیت حاصل رہی۔ لیڈی ڈیانا نے اپنی صلاحیتوں اور شہرت کو غربت و افلاس، مریضوں اور معاشرتی ناانصافی کا شکار لوگوں کیلئے آواز اٹھانے کیلئے استعمال کیا۔ ڈیانا اکتیس اگست انیس سو ستانوے کو پیرس میں کار حادثے کا شکار ہوئیں۔ شہزادی کی موت اب تک ایک معمہ بنی ہوئی ہے تاہم ان کے مداح آج بھی انہیں نہیں بھول پائے۔