Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

لیڈی ڈاکٹر کو ہراساں کرنے کا معاملہ ، اسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال جاری

لیڈی ڈاکٹر کو ہراساں کرنے کا معاملہ ، اسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال جاری
September 25, 2018
ملتان (92 نیوز) شیخ زید اسپتال رحیم یارخان میں لیڈی ڈاکٹر کو ہراساں کرنے کے معاملے پر لاہور، ملتان، بہاولپور اور فیصل آباد کے اسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال جاری ہے۔ شیخ زید اسپتال رحیم یارخان میں لیڈی ڈاکٹر کو ہراساں کرنے کے واقعہ کے خلاف ینگ ڈاکٹرز کی کام چھوڑ ہڑتال جاری۔ سرکاری اسپتالوں کی اوپی ڈیز آج بھی بند ہیں۔ لاہور اور بہاولپور میں مریضوں اور لواحقین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے روڈ بلاک کر دیئے۔ صوبائی دارالحکومت لاہور کے اسپتالوں سروسز، جنرل، چلڈرن، جناح، میو، پی آئی سی سمیت دیگر اسپتالوں کے شعبہ آؤٹ ڈور میں کام بند ہونے کی وجہ سے دور دراز سے آئے مریضوں کے لواحقین مشتعل ہیں ۔ چلڈرن اور سروسز اسپتال کے باہر احتجاج کیا۔ ینگ ڈاکٹرز کے خلاف نعرے بازی کی۔ ملتان کے نشتر اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال جاری ہے۔ بہاول پور میں اسپتال کی او پی ڈی بند ہونے پر مشتعل مریضوں اور  ورثاء نے احتجاج کرتے ہوئے سرکلر روڈ کو بند کر دیا۔ فیصل آباد کے ینگ ڈاکٹرز کا  بھی احتجاج جاری ہے۔ الائیڈ اور سول اسپتال میں مریضوں کو باہر نکال کر او پی ڈیز کے دروازے بند کر دیئے گئے۔