Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

لیڈی ڈاکٹروں کو بلیک میل کرکے پیسے بٹورنے والے گروہ کا انکشاف

لیڈی ڈاکٹروں کو بلیک میل کرکے پیسے بٹورنے والے گروہ کا انکشاف
August 27, 2015
لاہور(92نیوز)لاہورمیں لیڈی ڈاکٹروں کوبلیک میل کرکےپیسےبٹورنےوالےگروہ کاانکشاف ہوا ہے ،سوشل میڈیاسےڈیٹاچوری کرنےوالےبلیک میلرزکےخلاف متاثرین نےمقدمہ درج کرادیا۔ تفصیلات کےمطابق لاہورمیں سوشل میڈیاسائٹ سےڈیٹاچوری کرکےلیڈی ڈاکٹروں کوبلیک میل کرنےوالے گروہ کاانکشاف ہوا ہے ،گروہ درجنوں ڈاکٹروں کو بلیک میل کرکے پیسے بٹورچکا ہےجس کےخلاف متاثرین تھانہ گوالمنڈی میں مقدمہ درج کرادیاگیاہے  گروہ کا مبینہ سرغنہ عبدالوھاب علوی پہلے لیڈی ڈاکٹروں کا ڈیٹا چوری کرتا اورپھرمختلف طریقوں سے بلیک میل کیاجاتا ۔ عبدالوہاب کی جانب سے لیڈی ڈاکٹرزکازاتی ڈیٹا فحش سائٹ اورسوشل میڈیاپرجاری کرنےکےساتھ ساتھ قتل کی دھمکیاں بھی دی جاتی تھیـں۔ گروہ نے فاطمہ جناح میڈیکل کالج، کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج سمیت دیگر کالجز کی طالبات کو بلیک میل کرکے پیسے بٹورے۔ متاثرہ افرادکےمطابق انہوں نے پولیس کے ساتھ ساتھ ایف آئی اے اور انٹیلی جنس اداروں کو بھی درخواستیں دیدی ہیں ۔