Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

لیڈی ڈاکٹرز کی ڈیوٹیوں کا معاملہ، وزیراعلیٰ پنجاب کا نوٹس،اے سی،ڈی ایم ایس کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

لیڈی ڈاکٹرز کی ڈیوٹیوں کا معاملہ، وزیراعلیٰ پنجاب کا نوٹس،اے سی،ڈی ایم ایس کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
July 7, 2017

لاہور(92نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب نےساہیوال میں کول پاور پلانٹ کی افتتاحی تقریب میں وی وی آئی پی پروٹوکول کیلئے بارہ لیڈی ڈاکٹرز کی ڈیوٹیاں لگانے کے معاملے کا نوٹس لے لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر ایوب بخاری اور ڈی ایم ایس ڈاکٹر اختر رضا کو عہدے سے ہٹادیا گیا۔ تفصیلات کےمطابق ساہیوال کول پاور پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب پر خواتین ڈاکٹرز کی زبردستی استقبالیہ پر ڈیوٹی لگانے اور رات گئے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرکے لیڈی ڈاکٹرز کے ہوسٹل میں بغیر اجازت داخل ہونے پر اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ایوب بخاری اسسٹنٹ کمشنر جنرل بابر سلمان اور ڈی ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ساہیوال ڈاکٹر اختر رضا کو او ایس ڈی کر دیا گیا۔

وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے تینوں افسران کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کرنے کی ہدایت بھی کی ہے ۔ واقعہ کے خلاف لاہور میں ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا تھا اور تین دنوں میں متعلقہ افسران کو عہدوں سے ہٹانے کا مطالبہ بھی کیا گیا تھا ۔