Sunday, September 15, 2024

لیڈز ٹیسٹ ، کھیل کے اختتام پر انگلینڈ نے سات وکٹوں پر 302 رنز بنائے

لیڈز ٹیسٹ ، کھیل کے اختتام پر انگلینڈ نے سات وکٹوں پر 302 رنز بنائے
June 3, 2018
لیڈز (92 نیوز) لیڈز ٹیسٹ میں کھیل کے دوسرے روز  کے اختتام پر انگلینڈ نے سات وکٹوں پر رنز 302 بنا لیے۔ میزبان ٹیم کو مجموعی طور پر128 رنز کی برتری حاصل ہو گئی۔ دوسرے روز کے  کھیل کے آغازسے پہلے بارش شروع ہو گئی۔ میچ تاخیر سے شروع ہونے کی وجہ سے پہلے سیشن کا کھیل ممکن نہ ہو سکا۔ انگلینڈ نے دوسرے سیشن میں 2 وکٹوں پر 106رنز سے اننگز کو آگے بڑھایا۔ کپتان جوئے روٹ اور ڈومنیک بیس نے اننگز کا آغاز کیا تاہم جوئے روٹ 45 رنز بنا کر محمد عامر کا شکار بنے۔ ڈومنیک بیس اور ڈیوڈ میلان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور 200 تک پہنچا دیا۔ دونوں پلئیرز کے درمیان 62 رنز کی شراکت ہوئی۔ ڈومنیک بیس 49 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ کھیل کے اختتام پر انگلش ٹیم نے سات وکٹوں پر 302 رنز بنا لیے ۔ جوز بٹلر 34 اور سیم کیرون 16 رنز سے آج کھیل کا آغاز کریں گے۔