لیڈز ٹیسٹ ، انگلش ٹیم 2 وکٹ پر 106 رنز سے اننگز آگے بڑھائے گی
لیڈز (92 نیوز) لیڈز ٹیسٹ کے دوسرے روز انگلش ٹیم دو وکٹوں پر 106 رنز سے اننگز آگے بڑھائے گی۔
لیڈز ٹیسٹ کے پہلے روز کا میلہ انگلش کھلاڑیوں نے لوٹ لیا۔
سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو غلط ثابت ہوا۔
پاکستانی بلے بازوں کوپویلین جانے کی اتنی جلدی تھی کہ پوری ٹیم 174 رنز تک ہی محدود رہی۔
اوپنرامام الحق صفر جبکہ تجربہ کار اظہر علی دو رنز پر آؤٹ ہوئے۔
حارث سہیل نے کچھ مزاحمت کی، وہ اٹھائیس رنز کا اضافہ کر سکے اسد شفیق ستائیس رنز پر میدان بدر ہوئے۔
کپتان سرفراز احمد 14، عثمان صلاح الدین 4 جبکہ فہیم اشرف بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔
لوئر آرڈر نے ایک بار پھر مزاحمت دکھائی ،محمد عامر نے 13،حسن علی نے 24،شاداب خان نے 56 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
انگلینڈ کی جانب سے جیمز اینڈرسن ، سٹورٹ براڈ اور کرس ووکس نے تین تین جب کہ سیم کورن نے ایک کھلاڑی کا شکار کیا۔
جواب میں میزبان ٹیم نے دو وکٹوں کے نقصان پر 106 رنز بنا لیے۔
انگلش ٹیم کو پاکستان کی برتری ختم کرنے کیلئے 68 رنز درکار ہیں۔