Friday, September 30, 2022

لیپ ٹاپ منصوبے میں کلین چٹ نہیں دی ، انکوائری چل رہی ہے ، راجہ یاسر ہمایوں

لیپ ٹاپ منصوبے میں کلین چٹ نہیں دی ، انکوائری چل رہی ہے ، راجہ یاسر ہمایوں
لاہور ( 92 نیوز ) صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن پنجاب راجہ یاسر ہمایوں  نے کہا کہ  لیپ ٹاپ منصوبے پر کلین چٹ نہیں دی ، نیب تحقیقات چل رہی ہیں ۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے راجہ یاسر ہمایوں کا کہنا تھا  کہ گزشتہ حکومت میں بغیر ڈیوٹی لیپ ٹاپ خریدے گئے ، کمپیوٹرز کی خریداری اور تعداد کے بارے میں نیب بتائے گا۔