لیونل میسی 32 برس کے ہو گئے

ارجنٹائن ( 92 نیوز) ارجنٹائن اسٹار فٹبالر لیونل میسی 32 برس کے ہو گئے ،اسٹار فٹبالر نےفٹبال کی دنیا میں بڑے بڑے ریکارڈز اپنے نام کیے،میسی نے ہسپانوی کلب بارسلونا کی جانب سے کھیلتے ہوئے 600سے زائد گول اسکور کیے۔
دنیا کے بہترین فٹبالر لیونل میسی کو ہیپی برتھ ڈے ، ارجنٹائن اسٹار فٹبالر اور معروف ہسپانوی کلب بارسلونا سے کھیلنے والے لیونل میسی آج اپنی بتیسویں سالگرہ منا رہے ہیں۔
میسی نے 2005میں ارجنٹائن کی جانب سے انٹر نیشنل کیر ئیر کا آغاز کیا اور جلد ہی فٹبال کی دنیا میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ۔
شہرہ آفاق فٹبالر نے پانچ بار فیفا بالن ڈی کا ایوراڈ اپنے نام کیا،لیونل میسی کواسپنش کلب بار سلونا کی جانب سے کھیلتے ہوئے 600سے زائد گول اسکور کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔
ارجنٹائن فٹبالر نے بار سلونا کو 9بار لالیگا لیگ کا ٹائٹل جتوایا۔