Friday, September 13, 2024

لیونل میسی ہمارے دل نہ توڑیں، فلسطینی بچوں نے خط لکھ دیا

لیونل میسی ہمارے دل نہ توڑیں، فلسطینی بچوں نے خط لکھ دیا
June 4, 2018
غزہ ( 92 نیوز) روس میں فٹبال کپ سے قبل دوستانہ میچ کھیلنے کا سلسلہ جاری ہے جس میں 9 جون کو ارجنٹائن اور اسرائیل کی ٹیمیں مقابل ہوں گی ،میچ یروشلم کے جنوب میں ٹیڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ فلسطینی بچوں نے لیونل میسی کو میچ نہ کھیلنے کیلئے خط لکھ دیا ۔ ظلم کے شکار فلسطینی بچوں کی جانب  سے خط میں استدعا کی گئی ہے کہ  میسی ہمارے اباؤ اجداد کی قبروں پر تعمیر ہونے والے اسٹیڈیم میں میچ کھیلنے سے انکار کر دیں ۔ تقریباً70 فلسطینی بچوں کے گروپ  کی جانب سے لکھا جانے والا یہ خط اتوار کو اسرائیل میں ارجنٹائن کے سفارت خانے کے حوالے کیا گیا ۔ فلسطینی بچوں نے خط میں میسی کے نام لکھا ہماری خوشی اس وقت آنسوؤں میں بدل گئی اور ہمارے دل ٹوٹ گئے کہ میسی، ہمارا ہیرو، ہمارے آباؤ اجداد کی قبروں پر تعمیر ہونے والے سٹیڈیم میں کھیلنے جا رہے ہیں؟۔ فلسطینی بچوں نے خط کا اختتام ان الفاظ پر کیا کہ ہم اپنے دوستوں کے ذریعے خدا سے دعا کریں کہ میسی ہمارے دلوں کو نہ توڑیں۔ ارجنٹائن اور اسرائیل کے درمیان دوستانہ میچ یروشلم کے جنوب میں ٹیڈی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جو 70 برس پہلے عرب اسرائیل جنگ میں تباہ ہو گیا تھا۔