Friday, September 30, 2022

لیونل میسی نے چوتھی بار گولڈن بوٹ کا ایوارڈ جیت لیا

لیونل میسی نے چوتھی بار گولڈن بوٹ کا ایوارڈ جیت لیا

لندن (92 نیوز) لیونل میسی کو چوتھی بار گولڈن بوٹ کا ایوارڈ مل گیا، سپر سٹار فٹبالر کو یورپین لیگ میں سب سے زیادہ گول کرنے پر کیریئر میں چوتھی بار گولڈن بوٹ کا ایوارڈ  دیا گیا۔

 میسی کو یورپین گولڈن بوٹ کا اعزاز چوتھی بار ملا جس کے بعد وہ اپنے روایتی حریف کرسٹیانو رونالڈو کے ہم پلہ ہو گئے۔

 اسٹار فٹبالر ایک اور سنگ میل عبور کرنے پر کافی خوش دکھائی دیے، دلچسپ بات یہ ہے کہ گولڈن بوٹ کا ایوارڈ انہیں ان کے ساتھی کھلاڑی لوئس سوآریز نے دیا۔

رواں سیزن میں بارسلونا کی نمائندگی کرنے والے لیونل میسی نے 52 میچوں میں 54 گول اسکور کیے۔

 ننھے بچے نے سپر سٹار فٹبالر کو گولڈن ہارٹ کا تحفہ پیش کیا۔ بعد میں میسی کے بیٹے اسٹیج پر آئے،اس موقع پر تقریب میں بیٹھے مہمانوں نے انھیں خوب سراہا۔