لیونل میسی نے لگاتاردوسری بار گولڈن بوٹ جیت لیا

لندن ( 92 نیوز) شہرہ آفاق فٹبالر لیونل میسی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا، بارسلونا کے فارورڈ پلیئر نے لگاتار دوسری بار گولڈن بوٹ جیت لیا ۔
میسی لالیگا سیزن میں 34 گول کرکے یورپ کے ٹاپ اسکورر رہے ، کیریئر کا پانچواں گولڈن بوٹ ایوارڈ جیت کر میسی نے روایتی حریف رونالڈو کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔