Sunday, October 17, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

لیور پول چوتھے درجے کی فٹ بال ٹیم سے شکست کھا گئی

لیور پول چوتھے درجے کی فٹ بال ٹیم سے شکست کھا گئی
January 9, 2016
لندن (ویب ڈیسک) چوتھے درجے کی انگلش فٹ بال ٹیم ایگزیٹر نے ایف اے کپ کے تیسرے راو¿نڈ کے ری پلے میں سات بار ایف اے کپ جیتنے والی لیور پول کی ٹیم کے ساتھ دو دو گول سے برابر کر کے اپنے مداحوں کے دل جیت لئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق لیور پول کے تمام گیارہ کھلاڑی انجری کا شکار ہونے کے بعد انگلینڈ کی اعلیٰ پائے کی ٹیم دوسرے درجے کے کھلاڑیوں کے ساتھ کھیل رہی تھی اور ایک ہفتے کے دوران یہ اس کا تیسرا میچ تھا۔ ہوم ٹیم ایگزیٹر بڑا اپ سیٹ کرنے کی امید پر میدان میں اتری اور نو ہی منٹ میںگول کر کے برتری حاصل کر لی لیکن چوتھے درجے کی کسی ٹیم سے کبھی مات نہ کھانے والی لیور پول کے ٹین ایج جیروم سنکلئر نے تین ہی منٹ بعد گول کر کے مقابلہ برابر کر دیا جبکہ ہاف ٹائم کی وسل بجنے سے پہلے ایگزبیٹر نے پھر گول کر دیا اور دفاعی کھیل شروع کر دیا لیکن لیور پول کے دفاعی کھلاڑی براڈ سمتھ نے آخری وقت پر گول کر کے مقابلہ برابر کر دیا اور اپنی ٹیم کی لاج رکھ لی۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔