Wednesday, October 5, 2022

لیور پول نے دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی کو دھول چٹا دی ‏

لیور پول نے دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی کو دھول چٹا دی ‏

لندن ( ویب ڈیسک ) انگلش پریمیئر لیگ میں لیور پول نے  دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے دھول چٹا دی ،  فاتح ٹیم کی جانب سے فابینیو ، محمد صلاح اور برناڈو سلوا نے ایک  ایک گول اسکور کیا۔

میچ کے 13ویں منٹ میں اسٹار فٹبالر محمد صلاح نے گیند کو جال میں پھینک کر ٹیم کی برتری دگنی کر دی ، دوسرے ہاف میں بھی مانچسٹر سٹی کی ٹیم میچ میں واپسی کرنے میں ناکام رہی، سادیو مانے نے 51 ویں منٹ میں گول کر کر لیور پول کی میچ میں پوزیشن مستحکم بنائی ۔

مانچسٹر سٹی کی جانب سے 78 ویں منٹ میں برناڈوسلوا  نے گول کر کے لیور پول کی برتری تین ایک کی ، میچ کے اختتام تک مانچسٹر سٹی مزید گول اسکور نہ کر سکی اور لیور پول نے تین ،ایک سے میچ اپنے نام کیا  ۔

اگرچہ مہم کے 26 کھیل باقی ہیں اس لئے  فیصلہ کن نتائج کی بات کرنا قبل از وقت ہے لیکن لیور پول کی جیت کا اندازہ  لگایا جانے لگا ہے۔