Friday, September 20, 2024

لینڈ ڈے کو40سال مکمل،اسرائیلی قبضےکیخلاف فلسطینیوں کااحتجاج

لینڈ ڈے کو40سال مکمل،اسرائیلی قبضےکیخلاف فلسطینیوں کااحتجاج
March 31, 2016
  غزہ(ویب ڈیسک)فلسطین پر اسرائیلی قبضےکےخلاف غزہ کے مغربی کنارے  میں  ہزاروں فلسطینیوں نے اسرائیل کے خلاف شدید احتجاج کیا  اور ریلیاں نکالیں۔ تفصیلات کےمطابق گلیلی ریجن پرقبضے کےخلاف احتجاج کرنےپرفلسطینی یادگارپر چھ شہریوں کواسرائیلی سکیورٹی فورسز نےانیس سوچھہترمیں قتل کردیاتھا۔ریلی میں اسرائیل کےعرب ٹاؤن آف ارابا سےسیکڑوں افرادنے ریلی میں حصہ لیا۔مظاہرین نےہاتھوں میں بینرزوپلے کارڈز اوربڑے بڑےجھنڈے اٹھارکھےتھے جن پرمختلف نعرےدرج تھے۔بین الاقوامی دن کی تقریب کے آرگنائزر محمدبریکھا نے کہاہےکہ اسرائیل نےاس دن زمین پرقبضہ کیاتھا جس کےخلاف ہرسال احتجاج کیاجاتا ہے۔ ان کاکہناتھاکہ غزہ شہرمیں تیئس سومیٹرطویل دیواربنائی گئی ہےجس پرپوسٹر ڈسپلےکیےگئےہیں جودنیاکی طویل ترین دیوارسمجھی جاتی ہے۔