Saturday, July 27, 2024

لینڈسلائیڈنگ ، ایک ہی خاندان کے 25افراد سمیت 37جاں بحق

لینڈسلائیڈنگ ، ایک ہی خاندان کے 25افراد سمیت 37جاں بحق
April 9, 2016
پشاور(92نیوز)حالیہ بارشوں نے خیبر پختونخوا میں تباہی مچا دی، کوہستان میں ایک ہی خاندان کے 25 افراد سمیت 37 افراد لقمہ اجل  بن گئے، اتنے بڑے پیمانے پر نقصان کے باوجود کسی بھی حکومتی نمائندے نے علاقے کا دورہ کرنا گوارا نہیں کیا۔ تفصیلات کےمطابق خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی، کوہستان کے علاقوں جل کوٹ، سریال، کیال اور اوتور میں 37 افراد جان بحق ہوئے جن میں 25 افراد ملبے تلے دب کر جان بحق قرار دیے گئے۔ حکومت کی جانب سے امدادی کم شروع کرنے می ناکامی پر اہل علاقہ نے تھک کر ملبے کو اجتماعی قبر قرار دیا۔ جاں بحق ہونے والے سب افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جن میں 4 بھائی زندہ ہیں جبکہ ان کے والدین سمیت اہل خانہ اور تمام بچے واقعے میں جاں بحق قرار دیے گئے ہیں۔ شانگلہ میں 17، سوات میں 13 اور اپر دیر میں 6 افراد بارشوں سے جاں بحق ہو گئے، بنوں، لوئر دیر، چترال، مردان اور بٹگرام میں 2، 2 جبکہ ملاکنڈ، مانسہرہ، چارسدہ، پشاور، ایبٹ آباد اور بونیر میں ایک ایک شخص جاں بحق ہوا، لینڈ سلائڈنگ والے علاقوں میں خیبر پختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر پہنچ سکا اور نہ ہی کسی حکومتی عہدیدار نے متاثرہ خاندانوں کی خبر لی۔