لیمپ کی طرح روشنی دینے والی منفرد کتاب

نیو یارک ( 92 نیوز) لیمپ کی طرح روشی دینے والی منفرد کتاب مقبول ہوتی جا رہی ہے ۔
یہ منفرد کتاب مطالعے کے شوقین افراد کیلئے بہت مفید ہے جو بذات خود ایک لیمپ ہے ، لومیو نامی یہ کتاب نما لیمپ کھلتے ہی اپنے قرب و جوار کو روشنی سے منور کردیتا ہے۔
یہ کتاب 360 ڈگری زاویے پر مڑ جاتی ہے ، آپ کا موبائل فون بھی چارج کرسکتی ہے جبکہ خود یہ 8 گھنٹے روشنی دینے کے بعد صرف 3 گھنٹے میں چارج ہوجاتی ہے۔