لیفٹیننٹ جنرل (ر) بلال اکبر سعودی عرب میں پاکستانی سفیر تعینات

اسلام آباد (92 نیوز) لیفٹیننٹ جنرل (ر) بلال اکبر کوسعودی عرب میں پاکستانی سفیر تعینات کر دیا گیا۔
اب سعودی عرب اور پاکستان دونوں کے سفیروں کا پس منظر فوج سے ہے، پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید ال مالکی کا تعلق سعودی نیوی سے ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل (ر) بلال اکبر، کریئر ڈپلومیٹ راجہ علی اعجاز کی جگہ لیں گے، جو تقریبا دو سال سے سعودی عرب میں پاکستانی سفیر تھے۔
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی اور پاکستان سفرا کے تقرر کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان معاشی، فوجی اور سرمایہ کاری تعلقات کو فروغ دینا ہے۔