Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

لیسکو ٹاﺅن شپ سب ڈویژن کے ملازمین کا کل سے ہڑتال کا اعلان

لیسکو ٹاﺅن شپ سب ڈویژن کے ملازمین کا کل سے ہڑتال کا اعلان
July 26, 2015
لاہور(92نیوز)صوبائی دارالحکومت لاہور میں لیسکو ٹاﺅن شپ ڈویژن کے میٹر ریڈرز اور لائن سٹاف نے ایکسیئن ٹاﺅن شپ عامر یاسین کے ناروا رویے کیخلاف کل ہڑتال کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق لیسکو ٹاﺅن شپ کے ایکسئین عامر یاسین نے ملازمین کی ہفتہ اور اتوار کی چھٹیاں منسوخ کیںجس سے ٹاﺅن شپ سب ڈویژن کے میٹر ریڈرز اور لائن اسٹاف سمیت دیگر عملے میں شدید اضطراب پھیل گیا ۔ آج صبح ایئر لائن سب ڈویژن کے میٹر انسپکٹر محمد اعظم دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گئے تومیٹر انسپکٹر کے ورثاءنے ایکسئین عامر یاسین کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے تھانے میں قتل کی ایف آئی آر درج کروا دی ۔ مرحوم میٹرانسپکٹر محمد اعظم کے ورثاءنے اپنے والد کی موت کا ذمہ دار ایکسئین عامر یاسین کو قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ محمد اعظم ایکسئین عامر یاسین کے ناروا سلوک کی وجہ سے ٹینشن میں تھے جس کے باعث ان کی موت واقع ہوئی۔ دوسری جانب ملازمین اور دیگر اسٹاف نے کل ٹاﺅن شپ سب ڈویژن کے باہر دس بجے مظاہرے کا اعلان کر دیا ہے۔