Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

لیسکو میں وسیع پیمانے پر افسروں کی اکھاڑ پچھاڑ !!! 2 ایکسئین معطل، 2 سپرنٹنڈنٹ انجینئر، 8ایکسئین ،3ایس ڈی اوز تبدیل

لیسکو میں وسیع پیمانے پر افسروں کی اکھاڑ پچھاڑ !!! 2 ایکسئین معطل، 2 سپرنٹنڈنٹ انجینئر، 8ایکسئین ،3ایس ڈی اوز تبدیل
July 15, 2015
لاہور (92نیوز) عید سے پہلے لیسکو میں وسیع پیمانے پر افسروں کی اکھاڑ پچھاڑکی گئی ہے۔ لیسکو چیف قیصر زمان نے افسروں کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے دو ایکسئین کو معطل بھی کردیا۔ تفصیلات کے مطابق لیسکو کے دو سپرنٹنڈنٹ انجینئر، آٹھ ایکسئین اور تین ایس ڈی اوز کو تبدیل کر دیا گیا جبکہ دو ایکسئین کو بحال کردیا گیاہے۔ لیسکو کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق معطل ہونیوالوں میں ایکسئین قصور قربان علی شاہ اور ایکسئین قصور سرکل راو عدنان شامل ہے۔ ایس ای سرکل ٹو ناصر خان کو او ایس ڈی بنادیا گیا ہے جبکہ ان کی جگہ ممتاز خان ایس ای سرکل ٹو کو تعینات کردیا گیا ہے۔ ایکسئین عامر یاسین کو ٹاون شپ ، ایکسئین رشید خان کو پھولنگر لگا دیا گیا۔ ایکسئین پھولنگر محمد حسین اور ایکسئین حجرہ شاہ مقیم امان اللہ کو ہیڈ کوارٹر تعینات کردیا گیاہے، ایکسئین دیپالپور ظفر اللہ کو نارتھ ریجن بھجوا دیا گیا جبکہ ایس ڈی او رحمان پورہ عاصم بخاری اور ایس ڈی او طارق منیر کو او ایس ڈی بنا دیا گیاہے۔