Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

لیسکو آفس میں فائرنگ، ملازم جاں بحق، ملزم گرفتار

لیسکو آفس میں فائرنگ، ملازم جاں بحق، ملزم گرفتار
April 13, 2015
لاہور (ویب ڈیسک) لاہور کے علاقے سک نہر کے قریب لیسکو آفس میں مقامی جرائم پیشہ شخص نے فائرنگ کر کے لیسکو ملازم کو قتل کر دیا۔ ملزم آصف کو دو گھنٹے بعد گرفتار کر لیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی۔ جرائم پیشہ ملزم آصف عرف آچھی نے سک نہر لیسکو آفس میں گھس کر ملازم محمد منشا کو گولی مار دی۔ فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار اور مالی بھی زخمی ہوا۔ پولیس کے آنے پر ملزم نے فائرنگ شروع کر دی جس پر دفتر کو گھیرے میں لے لیا گیا۔ اس دوران آصف اور پولیس میں دو گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ ہوتا رہا۔ پولیس نے دو گھنٹے کی جدوجہد کے بعد ملزم کو آخر کار گرفتارکر ہی لیا۔ ملزم آصف کی گرفتاری کا پتہ لگنے پر شہریوں نے ملزم آصف کے ڈیرے پر دھاوا بول دیا، سامان جلا دیا اور ڈیرے کا دروازہ بھی توڑ دیا۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ ملزم آصف جرائم پیشہ ہے اور اس نے علاقے میں ظلم کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز سے رپورٹ طلب کر لی۔ شہباز شریف نے زخمی افراد کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔  
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔