Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

لیسٹر سٹی،نیو کاسل،مانچسٹریونائیٹڈ نے اپنے میچز جیت لئے

لیسٹر سٹی،نیو کاسل،مانچسٹریونائیٹڈ نے اپنے میچز جیت لئے
January 2, 2018

لندن ( 92 نیوز ) پریمیئر لیگ فٹبال میں اعصاب شکن مقابلے جاری ہیں ۔  اہم معرکوں میں لیسٹر سٹی نے ہودرز فیلڈ کو ہرایا ۔ نیو کاسل یونائیٹڈ نے اسٹوک سٹی کیخلاف میدان مارا ۔  آخری مقابلے میں مانچسٹر یونائیٹد نے ایورٹن کیخلاف کامیابی سمیٹی

پہلے میچ میں لیسسٹرسٹی کی ٹیم ہودرزفیلڈ کی ٹیم سے ٹکرائی  ۔ لیسٹر سٹی نےآغاز سے شاندار کھیل پیش کیا اور صفر کے مقابلے میں تین گولز سے کامیابی سمیٹی ۔

دوسرے معرکے میں نیوکاسل یونائیٹڈ اور اسٹوک سٹی کے درمیان جوڑ پڑا ۔ پہلے ہاف میں مقابلہ بغیر کسی گول کےبرابررہا ۔ دوسرے ہاف میں  نیوکاسل یونائیٹڈ کے اسٹار کھلاڑی پیرز نے شاندار گول کرکے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردارادا کیا۔

آخری مقابلے میں مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیم ایورٹن کی ٹیم کے مد مقابل ہوئی ۔ یکطرفہ مقابلے میں مانچسٹریونائیٹڈ نے صفر کے مقابلے میں دو گولز سے میدان مارا ۔