Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

لیجنڈ گلوکارہ لتا منگیشکر پاکستانی رکشا ڈرائیور کا گانا سن کر حیران

لیجنڈ گلوکارہ لتا منگیشکر پاکستانی رکشا ڈرائیور کا گانا سن کر حیران
April 12, 2016
لاہور (92نیوز) پاکستانی رکشا ڈرائیور کے سروں کی گونج بھارت تک جا پہنچی۔ بھارت کی لیجنڈ گلوکارہ لتا منگیشکر بھی ماسٹر اسلم کی مداح ہو گئیں۔ ان کی خواہش ہے کہ ماسٹر اسلم رکشا نہ چلائے بلکہ سروں سے بھرے گیت گائے ۔ 92 نیوز ماسٹر صاحب کو سب سے پہلے میڈیا پر لے کر آیا۔ فن کسی کی میراث نہیں ہوتا یہ ثابت کر دیا کراچی کے ماسٹر اسلم نے جو روزی روٹی کمانے کے لیے رکشا چلاتا ہے لیکن آواز میں ایسا سر ہے کہ بھارتی گلوکارہ لتا منگیشکر بھی سراہے بغیر نہ رہ سکیں۔ گلستان جوہر کے رہائشی ماسٹر اسلم کی ٹھمری گائیکی کی ویڈیو کسی نے فیس بک پر پوسٹ کی تو اسے ہزاروں بار لائیک اور شئیر کیا گیا اور پھر اس کی شہرت سرحد پار بھی جاپہنچی۔ مشہور ہندوستانی گلوکارہ لتا منگیشکر نے یہ ویڈیو اپنے فیس بک پیج پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ کوئی رکشا چلانے والا ہے جسے سن کر وہ حیران ہوگئیں۔ آپ بھی سنیئے۔ دل چاہتا ہے کہ یہ فنکار رکشا نہ چلائے بلکہ مائیک کے سامنے کھڑا ہو اور اپنی آواز کا جادو جگائے۔