Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

لیجنڈ کرکٹ سٹارحنیف محمد کراچی میں سپردخاک

لیجنڈ کرکٹ سٹارحنیف محمد کراچی میں سپردخاک
August 12, 2016
کراچی(92نیوز)سابق ٹیسٹ کرکٹر اور لٹل ماسٹر حنیف محمد کو آہوں اور سسکیوں میں کراچی کے سوسائٹی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا لیجنڈ کرکٹر جاوید میانداد نےحینف محمد کے نام کرکٹ اکیڈمی بنانے کی اپیل کردی۔ تفصیلات کےمطابق سابق ٹسیٹ کرکٹر اور لٹل ماسٹر حینف محمد کی نمازجنازہ بعد نماز جمعہ پُرانی سبزی منڈی پر واقع نعمانی مسجد میں ادا کی گئی،حنیف محمد کی نمازجنازہ مفتی تقی عثمانی نے پڑھائی،نمازجنازہ میں کرکٹرز، سیاسی رہنماوں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی ،میڈیا سے گفتگو میں جاوید میانداد کا کہنا تھا کہ حنیف محمد کی وفات سے کرکٹ میں خلاء پیدا ہوگیا ہے،حکومت سندھ سے درخواست کرتا ہوں کہ حنیف محمد کے نام پر اکیڈمی بنائے۔ حنیف محمد کے بھائی سابق کپتان مشتاق محمد کا کہنا تھا کہ حنیف محمد کی جدائی تکلیف دہ لمحہ ہے، ان کی وفات سے کرکٹ کا بڑا باب بند ہوگیا ہے۔مرحوم کے بھائیوں رئیس محمد اور صادق محمد کا کہنا تھا کہ حنیف محمد کے ساتھ بہت اچھا وقت گزرتا تھا،اب ہم انہیں کہاں تلاش کریں گے۔ حنیف محمد طویل عرصے سے پھیپڑوں کے سرطان میں مبتلا تھے،انہیں چند روزقبل اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا اور حالت خراب ہونے پر وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا لیکن وہ جمعرات کی شام رضائے الہیٰ سے انتقال کرگئے۔