Saturday, November 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

لیجنڈ اداکار سہیل اصغر کراچی میں سپردخاک

لیجنڈ اداکار سہیل اصغر کراچی میں سپردخاک
November 14, 2021 --- ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) طویل علالت کے بعد ہفتے کے روز کراچی میں انتقال کرجانے والے لیجنڈ اداکار سہیل اصغر کو نماز جنازہ کی ادا ئیگی کے بعد بحریہ ٹاؤن کے مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔

ڈرامہ سیریل "خواہش" کے "رُولیا "، چاند گرہن کے "جہانیاں شاہ" اور
"لاگ" کے "کاکو لہ لہ "کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد بحریہ ٹاؤن کے مقامی قبرستان میں سپرخاک کردیا گیا۔

معروف اداکار فیصل قریشی ،اسلم شیخ اور یاسر حسین نے سہیل اصغر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان ایک گوہر نایاب سے محروم ہوگیا ہے۔

ستر کی دیہائی میں لاہور سے بطور ریڈیو جوکی اپنے فنی سفر کا آغاز کرنے والے سہیل اصغر کے مشہور ڈراموں میں ننگے پاؤں ، ’پیاس‘ ’کاجل گھر‘ اور سمندر ہے درمیان جیسے ڈرامے شامل ہیں۔

سہیل اصغر گذشتہ ڈیڑھ برس سے بڑی آنت کے عارضے میں مبتلا تھے جبکہ ان کا کراچی کے مقامی اسپتال میں آپریشن بھی ہوا تھا۔