Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

لیجنڈ اداکارہ زینت امان پاکستان پہنچ گئیں

لیجنڈ اداکارہ زینت امان پاکستان پہنچ گئیں
March 19, 2016
لاہور (92نیوز) بھارتی لیجنڈ اداکارہ زینت امان پاکستان پہنچ گئیں۔ میڈیاسے بات کرت ےہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان آ کر بہت خوشی ہوئی۔ یہاں کی عوام بہت پیار کرنے والی ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زینت امان نے بتایا کہ یہ ان کا پہلا دورہ ہے۔ وہ پاکستان آ کر بے حد خوش ہیں۔ زینت امان کے مطابق پاکستانی عوام بہت مہمان نواز ہیں‘ ان سے مل کر خوشی ہوئی۔ بھارتی گلوکارہ ریکھا بھردواج بھی زینت امان کے ہمراہ پاکستان آئیں۔ ریکھا بھردواج کا کہنا تھا کہ زیرو لائن کے علاوہ انہیں کوئی سرحد نظر نہیں آئی۔ دونوں ملکوں کی عوام ایک ہیں۔ انہوں نے کہاکہ تعلقات بہتر بنانے کےلئے فنکار اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ بھارتی مہمانوں کا کہنا تھا کہ پاک بھارت میچ میں جو ٹیم اچھا کھیلے گی وہی جیتے گی۔ دونوں مہمان لاہور میں ہونے والے شان پاکستان شان ہندوستان ایونٹ میں شرکت کریں گی۔