Wednesday, October 20, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

لیجنڈکرکٹربرائن لارا نے پاکستان آنے میں رضامندی ظاہر کردی

لیجنڈکرکٹربرائن لارا نے پاکستان آنے میں رضامندی ظاہر کردی
April 1, 2015
میلبورن(ویب ڈیسک)ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان برائن لارا کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان آنے پر تیار ہیں، اگر انہیں باضابطہ طور پر دعوت دی گئی ۔ میلبورن میں میڈیا سے گفتگو میں برائن لارا نے کہا کہ وہ پاکستان جانے کے لئے بے چین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں انیس سو چھیانے کے ورلڈ کپ میں جنوبی افریقا کے خلاف میچ اب بھی یاد ہے۔ کراچی میں ہونے والے اس میچ میں انہوں نے سنچری اسکور کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان میں اپنے پرستاروں سے ملنے کے خواہش مند ہیں۔ برائن لارا کو پاکستان آنے کی دعوت فاسٹ باؤلر وہاب ریاض نے دی تھی،  یہ دعوت انہیں ٹوئٹر کے ذریعے تب دی گئی تھی جب انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف ورلڈ کپ کوارٹر فائنل میں وہاب ریاض کی شاندار باؤلنگ کی تعریف کی تھی ۔  اس خواہش کا اظہار کیا تھا کہ وہ وہاب ریاض سے ملنا چاہتے ہیں۔ برائن لارا کی طرف سے پاکستان آنے کی خواہش کے اظہار کے بعد امکان ہے کہ اب انہیں پی سی بی کی طرف سے باقاعدہ دعوت دی جائے گی۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔