Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

لیبیا کے وزیراعظم عبداللہ الثینی  پر قاتلانہ حملہ، وزیراعظم عبداللہ حملے میں محفوظ رہے، ایک محافظ زخمی

لیبیا کے وزیراعظم عبداللہ الثینی  پر قاتلانہ حملہ، وزیراعظم عبداللہ حملے میں محفوظ رہے، ایک محافظ زخمی
May 27, 2015
لیبیا (ویب ڈیسک) لیبیا میں مسلح افراد نے تبروک میں پارلیمان کے اجلاس کے بعد وزیراعظم عبداللہ الثینی پر قاتلانہ حملہ کر دیا۔ خوش قسمتی سے وزیراعظم محفوظ رہے۔ لیبیا کے وزیراعظم کی گاڑی پر اس وقت فائرنگ کی گئی  جب وہ تبروک میں  ہونے والے پارلیمان کے اجلاس کے بعد واپس جا رہے تھے۔ حملے میں  وزیراعظم کا ایک محافظ زخمی ہو گیا۔ بعدازاں وزیراعظم عبداللہ کا ایک مقامی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ خدا کا شکر ہے کہ وہ حملے میں محفوظ رہے۔ وزیراعظم عبداللہ التینی کو دو ہزار چودہ میں شدت پسندوں کی جانب سے مزاحمت کے بعد دارالحکومت طرابلس چھوڑنا پڑا تھا اور تب سے وہ تبروک میں ہیں۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔