Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

  لیبیا کی عدالت نے سیف الاسلام کو آٹھ ساتھیوں سمیت سزائے موت سنادی

   لیبیا کی عدالت نے سیف الاسلام کو آٹھ ساتھیوں سمیت سزائے موت سنادی
July 28, 2015
ٹریپولی(ویب ڈیسک)لیبیا کی ایک عدالت نے سابق آمر معمر قذافی کے بڑے بیٹے سیف الاسلام قذافی اور ان کے آٹھ ساتھیوں کو سزائے موت سنادی، سیف الاسلام قذافی کو لیبیا میں دو ہزار گیارہ میں ہونے والی  ہلاکتوں کے مقدمہ میں  سزائے موت سنائی گئی ، ان پر بغاوت کو کچلنے کے دوران ہونے والی ہلاکتوں کا الزام تھا ۔ سیف الاسلام قذافی اپنے والد کی حکومت میں خفیہ ایجنسی کے سربراہ تھے، سیف الاسلام کے  ساتھ ان کے آٹھ ساتھیوں کو بھی  سزائے موت سنائی گئی ہے، سابق آمر کے بیٹے کو ایک فوجی اڈے پر قید میں رکھا گیا ہے ،عدالت نے  یہ سزا ان کی غیرموجودگی میں سنائی۔