Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

لیبیا کو خانہ جنگی میں دھکیلنے کے بعد امریکی صدر شرمندہ

لیبیا کو خانہ جنگی میں دھکیلنے کے بعد امریکی صدر شرمندہ
April 11, 2016
نیویارک (ویب ڈیسک) امریکی صدر باراک اوباما نے اعتراف کیا ہے کہ لیبیا میں معمر قذافی کی حکومت ختم کرنے کے بعد صورتحال کنٹرول کرنے کیلئے منصوبہ بندی نہ کرنا ان کے دور حکومت کی بدترین غلطی تھی۔ تفصیلات کے مطابق لیبیا کو تباہی وبربادی اور بدامنی کے گڑھے میں دھکیلنے کے بعد اوباما کو یاد آ گیا کہ ان سے غلطی ہوئی۔ امریکی صدر باراک اوباما نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے اعتراف کیاکہ لیبیا میں کرنل قدافی کو معزول کرنے کے بعد مناسب منصوبہ بندی نہیں کی گئی جسے وہ اپنے دور صدارت کی سب سے بڑی غلطی تسلیم کرتے ہیں لیکن اس اعتراف کے باوجود اوباما نے لیبیا میں مداخلت کا دفاع کیا اور کہا کہ ان کی حکومت کا اقدام درست تھا۔ واضح رہے کہ لیبیا کے سابق صدر قذافی کے قتل کے بعد لیبیا افراتفری کا شکار ہو گیا تھا اور یہاں متحارب دھڑوں کے درمیان خانہ جنگی شروع ہو گئی جس نے ملک کا امن وسکون سب چھین لیا۔