Saturday, December 4, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

لیبیا : بن غازی میں خودکش کار بم دھماکے میں 23 افراد جاں بحق

لیبیا : بن غازی میں خودکش کار بم دھماکے میں 23 افراد جاں بحق
August 3, 2016
بن غازی (ویب ڈیسک) لیبیاکے شہر بن غازی میں کار بم دھماکے میں تئیس افراد ہلاک ہو گئے۔ حملے کے دوران سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کار بم دھماکا بن غازی کے ضلع گوارشا کے رہائشی علاقہ میں کیا گیا۔ حملے میں لیبیا کی نیشنل آرمی کی اسپیشل فورسز یونٹ کے اہلکاروں کو نشانہ بنا یا گیا۔ دھماکا نہایت شدید تھاجس سے ایک تین منزلہ عمارت ملبے کا ڈھیر بن گئی۔ حملے میں اسپیشل فورسز کے بیس اہلکار زخمی بھی ہوئے۔ بن غازی کے ضلع گوارشا میں حکومتی فورسز اور باغیوں کے درمیان علاقے پر قبضے کے لیے جنگ جاری ہے اور باغی اس سے پہلے بھی علاقے میں کار بم دھماکے کرچکے ہیں۔